فوکوشیما ری ایکٹر کے نیچے بڑے پیمانے کے نقصان کی ویڈیو جاری

ہفتہ 23 مارچ 2024 09:30

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما دائی اِچی جوہری بجلی گھر کی منتظم کمپنی نے ڈرون کے ذریعے لی گئی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ این ایچ کے کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی، ٹیپکو نے 14 مارچ کو پہلی بار ری ایکٹر نمبر 1 کے نیچے ڈرون بھیجا اور فوٹیج جاری کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کنٹرول راڈز کو حرکت دینے والے حصوں کو گرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو عام طور پر ری ایکٹر کے نچلے حصے میں نصب ہوتے ہیں۔

گرے ہوئے حصوں کے سروں پر جمع شفاف اجزا کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔کمپنی نے کہا کہ ان اشیا میں جوہری ایندھن کا ملبہ شامل ہو سکتا ہے جو پگھلے ہوئے جوہری ایندھن اور ارد گرد کے آلات کا آمیزہ ہے۔ٹیپکو حکام کا کہنا ہے کہ جو چیزیں ری ایکٹر کے نچلے حصے کے قریب موجود تھیں وہ حادثے کی وجہ سے بظاہر وہاں سے کھسک گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ری ایکٹر کو ممکنہ طور پر شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :