کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کا اعلان

پہلے مرحلے میں عارضی رہائشیوں کی تعداد میں 5 سے 6.2 فیصد تک کمی کی جائے گی،وزیر امیگریشن

ہفتہ 23 مارچ 2024 13:23

کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) کینیڈین حکومت نے پہلی بار عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے ورکرز اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان کینیڈا کے امیگریشن وزیر نے کیا۔کینیڈین امیگریشن وزیر مارک ملر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں عارضی رہائشیوں کی تعداد میں 5 سے 6.2 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیر برائے امپلائمنٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں بھی کمی کررہی ہے جس کے تحت 20 سے 30 فیصد غیر ملکی ورکرز کو کاروبار میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم زرعی سیکٹر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔کینیڈا میں عارضی رہائش پذیر افراد کی تعداد 2.5 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جو کینیڈین آبادی کا 6.2 فیصد ہیں۔اس سے قبل کینیڈا کے وزیر امیگریشن یہ عندیہ دے چکے تھے کہ 2024 سے ملک میں غیر ملکی ورکرز کے داخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :