عمران ریاض خان کی تنقید، شاہد آفریدی نے انہیں ’ٹرول‘ قرار دے دیا
لائک، ری ٹویٹ ، ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ، جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہوگیا، ایک صحافی اور ٹرول میں یہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے، بہتان تراشی سب سے آسان کام ہے : سابق کپتان کا ٹویٹ
ذیشان مہتاب ہفتہ 23 مارچ 2024 13:06
(جاری ہے)
اس سے قبل صحافی ریاض خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’شاہد آفریدی کو قوم نے آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے ملک کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں تک کو مبارکبادیں دیں، لوگوں نے اسے برداشت کیا مگر جب اپنی مقبولیت کی دھن میں مگن شاہد آفریدی نے پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر پر کھل کر تنقید شروع کی تو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح ان سے کمتر اور ان سے بہتر بہت سے سٹارز موجود ہیں جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام سے جوڑے ہوئے ہیں، ان سب کی اپنی اپنی سیاسی سوچ ہے، ان میں سے کسی نے بھی عوام کی دل آزاری نہیں کی لیکن شاہد آفریدی کی نظریں شاید کسی اور ٹارگٹ پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدوں کے حصول کے لیے عزت داؤ پر لگانا ایک ہیرو کو زیب نہیں دیتا، اگر بولنا ہی تھا تو شاہد آفریدی کو ظلم اور جبر کے خلاف بولنا چاہیے تھا تاکہ جن لوگوں نے ان سے پیار کیا ان کی محبتوں کا حق ادا ہوتا مگر لالہ نے ہمیشہ غلط شاٹ کھیل کر خود کو آؤٹ کروانے کی روایت برقرار رکھی، آفریدی نے ایک مرتبہ پھر غلط شاٹ سلیکشن کی‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے جعلی اکاؤنٹ اور پوسٹ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں جو کسی اور نہیں تو کم از کم ان کے اپنے لیے تو فائدہ مند ثابت ہوں، مجھے اگر کوئی بات کرنی ہو گی یا کوئی بیان دینا ہو گا اس کے لیے میڈیا اور میرا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل موجود ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.