محسن نقوی کا سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہارتعزیت

ہفتہ 23 مارچ 2024 13:35

محسن نقوی کا سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔