نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کے قیام کے لئے جد و جہد شروع کی ، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پی پی پی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی خان لہڑی نے کہا ہے کہ یہ وطن ہماری پہچان ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہےاور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ یہ با ت انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہماری تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے آج کے دن 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور برصغیر کے مسلمانوں نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کے قیام کے لئے جد و جہد شروع کی۔

آج ہم اگر ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تو اس کے پیچھے ہمارے آبا د و اجداد کی لازوال قربانیاں ہیں۔ آئیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔