چنیوٹ،پاک نیوی کے شہید ہونے والے اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:06

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) پاک نیوی کے شہید ہونے والے اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیز کی مشقوں کے دوران کشتی ڈوبنے کے دوران شہید ہوئے پاک نیوی کے اہلکار ریحان دوران مشق خالق حقیقی سے جا ملے شہید ریحان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ لالیاں کے نواحی علاقہ پیر پنجہ میں سپرد خاک کیا گیا پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیاجوان کے نماز جنازہ میں پاک نیوی کے افسران، اہلکاروں، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ایس پی سمیت سول افسران شریک ہوئے بعد ازاں شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :