پی سی بی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،ترجمان

اتوار 24 مارچ 2024 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی اور نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔