انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ نہیں ،انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی

اتوار 24 مارچ 2024 13:25

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی نوسا ٹنگارہ میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ بھی نہیں ہے۔