ساتویں عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال اینڈ فٹ سال چیمپئن شپ 26 مارچ سے شروع ہو گی

اتوار 24 مارچ 2024 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال اینڈ فٹ سال چیمپئن شپ 26 مارچ سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں سندھ بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 30 مارچ تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :