ایس آئی ایف سی نے ایوی ایشن کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کا نوٹس لے لیا

ایس آئی ایف سی کی ایوی ایشن انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ داروں پر جاری وائٹ پیپر پر ایکشن لینے کی یقین دہانی

اتوار 24 مارچ 2024 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)نے ملک میں ایوی ایشن کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے جوائنٹ سیکرٹری عطا عمر خلیل نے ایئر کرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایس آئی ایف سی کی جانب سے ایوی ایشن انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ داروں پر جاری وائٹ پیپر پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاری ہونے والے وائٹ پیپر پر وزارت ہوا بازی سے جواب طلب کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی نے کہاکہ ایوی ایشن صنعت کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کر کے رپورٹ وزیر اعظم کو دی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ایس آئی ایف سی حکام اور ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے، ایس آئی ایف سی ملک میں معاشی استحکام کے لیے سب سے بڑا فورم ہے، جس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف شامل ہیں۔