نوجوان نسل میں آزادی اور حب الوطنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈی جی تعلقات عامہ

اتوار 24 مارچ 2024 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا جتنا شکر ادا کیاجائے وہ کم ہے اور نوجوان نسل میں آزادی اور حب الوطنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی آر۔

سی ای ٹی کالج کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے پاس اپنا آزاد وطن نہیں وہ ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں ہمیں اس بات کا ہر لمحہ شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے آبا اجداد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کا خواب دیکھا اور اسے عملی جامہ پہنایا۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نے کوئز مقابلے میں کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پرپرچم کشائی بھی کی گئی۔ڈائریکٹر این سی آر غلام محمود اور نیشنل کورئیر کے چیف ایڈیٹر انیل احمد عثمانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹراین سی آر۔سی ای ٹی نے انہیں اپنے ادارے کی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :