چینی صدر کی اہلیہ کا تپِ دق کی وبا کو ختم کرنے پر زور

اتوار 24 مارچ 2024 17:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) تپ دق اور ایڈز کی روک تھام اور علاج کے لیے عالمی ادارہ صحت کی خیر سگالی سفیر چینی صدر شی جن ہھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نیچین کے صوبہ حو نان کے صدر مقام چھانگ شا کے یو ہوا ضلع میں تپ دق کی روک تھام کے کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پھنگ لی یوان نے پہلے یوہوا ضلع کے ہیلتھ ایجوکیشن سینٹر میں تپِ دق کی روک تھام اور کنٹرول کیمیکانزم کے بارے میں بریفنگ لی اور کمیونٹی کے رہائشیوں اور نوجوانوں میں تپ دق کی روک تھام اور کنٹرول کی آگاہی کے پھیلائو پر زور دیا۔

بعد ازا ں ڈونگ جنگ ذیلی ضلع کے کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر میں پھنگ لی یوان نے مقامی طبی کارکنوں سے نچلی سطح پر تپِ دق کے کنٹرول کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے صحت یاب ہونے والے مریضوں ، ویکسین کے منتظر بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ گفتگو کی اور تپِ دق کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش کی امید ظاہر کی۔وا ضح رہے کہ 24 مارچ تپِ ٰدق کا انتیسواں عالمی دن ہے۔

متعلقہ عنوان :