د* فیصل آباد،بھائی نے گلہ دبا کر جواں سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

ی فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے گلہ دبا کر جواں سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بھائی کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 629گ ب کے رہائشی عباس کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے مرید عباس کواپنی شادی شدہ بہن حلیمہ بی بی زوجہ ارشد کے کردارپرشک تھا اوراس نے کئی مرتبہ بری حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی توگزشتہ شب ملزم مرید عباس نے گلہ دبا کر ہمشیرہ حلیمہ بی بی کوابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بھائی کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :