مانچسٹر اور لوٹن میں اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے الگ الگ دعائیہ تقریبات کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2024 19:20

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور لوٹن میں اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے الگ الگ دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں اے این پی برطانیہ کے تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور مختلف مکتبہ فکر کے دوسرے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :