kسیکرٹری تجارت دو روزہ دورے پر آج افغانستان جائیں گے

اتوار 24 مارچ 2024 19:20

#اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) سیکرٹری کامرس خرم آغا آج پیر سے افغانستان کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سیکرٹری کامرس دو روزہ درے پر کابل جائیں گے جہاں پر تجارتی معاملات پر بات ہوگی،پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ اور عوام کے ساتھ مضبوط تعلقات پر کوشاں ہے۔