پشاور ،باچا خان ماڈل سکول کے سامنے راہزن اسلحہ کی نوک پرشہری سے نقدی اورموبائل چھین کر فرار

اتوار 24 مارچ 2024 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) پشاور کے ملحقہ علاقے پبی میں کندی تازہ دین روڈ پر باچا خان ماڈل سکول کے سامنے نامعلوم راہزنوں نے اسلحہ کی نوک پراختر زمان نامی شخص سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ،مزاحمت پر شہری کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق راہزن واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔