ٴْآئی ایم ایف کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں حکمران خود قربانی دیں: ضیاء الدین انصاری

ڑ*بجلی، گیس او ر پٹرول مہنگا کیا گیا تو عوام کو منظم کر کے احتجاج کریں گے Eآئی ایم ایف کے ’’ڈو مور '' کے مطالبات عام پاکستانی کیلئے مہنگائی کی مزید نوید ہوں گیامیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا شوری کے اجلا س سے خطاب

اتوار 24 مارچ 2024 20:15

@ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں حکمران خود قربانی دیں۔ آئی ایم ایف سے اس سے قبل 23بار قرضہ لیا گیا خوشحالی کی بجائے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسا گیا ہے۔ مزید قرضوں سے پہلے ماضی کے قرضوں کا آڈٹ کیا جائے اورقوم کو بتایا جائے یہ رقم کہاں گئی۔

آئی ایم ایف کے ’’ڈو مور '' کے مطالبات عام پاکستانی کیلئے مہنگائی کی مزید نوید ہوں گے۔ پٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی، بجلی 12 روپے فی یونٹ او رگیس 150 فیصد تک مہنگی کی گئی تو عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔ظالم حکمران عوام کے صبر کا پیمانہ آزمائے رہے ہیں جبکہ انکو نہیں پتہ مہنگائی نے عام اور غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی، گیس او رپیٹرول مہنگا کیا گیا تو عوام کو منظم کر کے احتجاج کریں گے۔

موجود حکمرانوں سے خیر کی امید نہیں کی جاسکتی ، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کریگی اور 24 کروڑ عوام کی حقیقی ترجمان کریگی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لاہور کی شوری کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، انجینئر اخلاق احمد، احمد جمیل راشد، عامر نثار خان، جبران بٹ و دیگر شوری ممبران موجود تھے۔