ڈہرکی، مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

اتوار 24 مارچ 2024 21:10

ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

افسوسناک حادثہ روڈ کراسنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آسیہ بی بی اور اعجاز کے نام سے ہوئی۔