جدہ تاریخیہ پروگرام، 2 ہفتوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

پیر 25 مارچ 2024 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام جدہ کے تاریخی علاقے ’’البلد‘‘میں رمضان المبارک کے پہلے 2ہفتوں میں جدہ تاریخیہ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق جدہ تاریخیہ پروگرام کے تحت رمضان المبارک کی مناسبت سے مختلف ثقافتی، تفریحی اور تخلیقی سرگرمیاں رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہیں گی۔ البلد کے مختلف مقامات پر جدہ تاریخیہ پروگرام کی سرگرمیوں کا مقصد شہر کی تاریخی وثقافتی ورثے کا تحفظ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ جدہ تاریخیہ پروگرام کےشرکاکی اکثریت منفرد ثقافتی تجربے کی متلاشی سیاحوں اور سعودی عرب کی تاریخ اور ثقافت میں دلچسپی رکھنے والوں پر مشتمل ہوتی ہے۔