رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوتا ،حرا شیرازی

آج معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ اور لڑکیوں کے رشتوں نہ ہونے وجہ یہ ہے کہ رشتے کیلئے معیار بہت بلند کردیا گیا ہے

پیر 25 مارچ 2024 12:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) شادی کے بعد اسے کامیاب بنانا کسی ایک فرد کا کام نہیں ہے بلکہ اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامک اسکالر حرا شیرازی کا کہنا تھا کہ آج معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ اور لڑکیوں کے رشتوں نہ ہونے وجہ یہ ہے کہ رشتے کیلئے معیار بہت بلند کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حضورپاک کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو چھوڑکر خوب سیرت کے بجائے خوبصورت کو ترجیح دیتے ہیں ۔پروگرام میں شریک دیگر مہمانوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رشتوں کی مضبوطی میں اہم کردار ماں سمیت بڑوں کا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :