بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا

پیر 25 مارچ 2024 12:41

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ 27 مارچ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ون دے میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو 118 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری قائم کی ہے۔

آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ون ڈے سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ الیسا ہیلی ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نگار سلطانہ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے ی میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 31 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز بھی شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :