عراق میں شدید بارشوں سے سڑکیں زیرآب

بغداد ایئرپورٹ کے لانجز بھی متاثر،میونسپل عملے کو الرٹ کردیاگیا

پیر 25 مارچ 2024 12:49

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں بغداد سمیت بیشتر عراقی گورنریاں پانی میں ڈوب گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ بارش کا پانی گھروں، دکانوں اور کمپنیوں کے دفاتر میں داخل ہو گیا جس کے بعد میونسپل کے عملے کے الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بارش کا پانی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لانجز میں بھی داخل ہوا، جہاں ٹریول لانجز میں پانی داخل ہونے کی ویڈیو بھی سامنیآئی ہے جب کہ سروس ورکرز نے پانی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعدد گورنریوں میں سرکاری اوقات کار کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ دیگر شہروں میں اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ذی قار، دیالہ، مثنی، الانبار، صلاح الدین، وسط اور دیوانیہ کے گورنروں نے آج سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اور بابل گورنری کی انتظامیہ نے آج پیر کو گورنری میں سرکاری اسکولوں کے اوقات میں تعطیل کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :