ماسکو حملہ نے داعش کو ہرجگہ شکست دینے کی ضرورت یاد دلا دی، امریکہ

عراق کیساتھ امریکی قیادت میں فوجی اتحاد کا کام ابھی ختم نہیں ہوا ، ایلینا رومانوسکی

پیر 25 مارچ 2024 12:49

ماسکو حملہ نے داعش کو ہرجگہ شکست دینے کی ضرورت یاد دلا دی، امریکہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) بغداد میں امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی نے کہا ہے کہ داعش عراق میں اب بھی ایک خطرہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ روس میں داعش کا حملہ ہمیں ہر جگہ اس تنظیم کو شکست دینے کی ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ تنظیم کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے عراق کیساتھ امریکی قیادت میں فوجی اتحاد کا کام ابھی ختم نہیں ہوا ۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے سے رومانوسکی نے کہا کہ ہم دونوں سمجھتے ہیں کہ داعش اب بھی یہاں ایک خطرہ ہے ، اگرچہ اس میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم ہم نے بنیادی طور پر اپنا کام مکمل نہیں کیا ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ عراقی افواج داعش کو شکست دینا جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :