آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشما ر

پیر 25 مارچ 2024 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) واپڈاکی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےجاری اعدادوشمار کے مطابق پیر کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار300 کیوسک اور اخرج 36 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد17 ہزار 100کیوسک اور اخراج17 ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد24 ہزار700 کیوسک اور اخرج 24 ہزار700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار800 کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1420.87 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.302ملین ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1076.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.158 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.030 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :