بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اور لینے پر منافع کی شرح میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

پیر 25 مارچ 2024 13:00

بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اور لینے پر منافع کی شرح میں فروری کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اور لینے پر منافع کی شرح میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی جانب سے آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر لینڈنگ ریٹس پر فروری میں منافع کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 13 بیسز پوائنٹ کی کمی جبکہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 341 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فروری 2024 میں لینڈنگ کی شرح 18.91 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 19.04 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 15.50 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر جنوری کے مقابلے میں فروری میں منافع کی شرح میں 7 بیسز پوائنٹس کی کمی جبکہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 330 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر فروری میں منافع کی شرح 11.95 فیصد رہی جو جنوری میں 12.02 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 8.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر مجموعی منافع کی شرح فروری میں 6.95 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 7.02 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 6.84 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فریش ڈیپازٹس پر لینڈنگ کی شرح میں جنوری کے مقابلے میں فروری میں ماہانہ بنیادوں پر 51 بیسز پوائنٹس کی کمی اور سالانہ بنیادوں پر 258 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فریش ڈیپازٹس پر لینڈنگ کی شرح فروری میں 20.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 21.04 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 17.95 فیصد تھی۔ فریش ڈیپازٹس پر ڈیپازٹس کی شرح میں جنوری کے مقابلے میں فروری میں 68 بیسز پوائنٹس کی کمی جبکہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 8 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروری میں ڈیپازٹس ریٹ پر منافع کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 10.61 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 9.85 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ فریش ڈیپازٹس پر مجموعی و اوسط منافع کی شرح فروری میں 10.60 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 10.43 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 8.10 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ \395

متعلقہ عنوان :