میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز،گیبریلا ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 25 مارچ 2024 14:26

میامی اوپن  ٹینس ویمنز ڈبلز،گیبریلا  ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف کوارٹر ..
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) کینیڈاکے ٹینس کھلاڑی گیبریلاڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ ڈجوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جاپان کی میو کٹو اور ان کی انڈونیشیا کی جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ پیر کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں کینیڈاکے ٹینس کھلاڑی گیبریلاڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ ڈجوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کی میو کٹو اور ان کی انڈونیشیا کی جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔\932