انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 25 مارچ 2024 15:33

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہریار خان 2003 سے 2006 تک اور پھر 2014 سی2017 تک پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہا کہ یہ کرکٹ کی دنیا کے لیے افسوسناک خبر ہے۔

(جاری ہے)

شہریار خان ایک بہت ہی نمایاں اور اہم شخصیت تھے جنہوں نے کئی سالوں تک کھیل کی ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کار کی حیثیت سے ان کے تجربے نے انہیں پاکستان میں کرکٹ انتظامیہ کی قیادت کرنے میں بہت مہارت سے مدد کی اور وہ آئی سی سی بورڈ کے قابل احترام رکن بھی تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ساتھ پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔