Live Updates

بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری

پیر 25 مارچ 2024 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو انہیں 4 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست منظور کی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات