سعودی عرب نے عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا

پیرسے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئیں

پیر 25 مارچ 2024 16:43

سعودی عرب نے عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیلات کی تصدیق کی ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر سے شرقوع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا گیا تھا۔