پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

پیر 25 مارچ 2024 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ۔متاثرین کے لیے 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ۔متاثرین کے لئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فنڈز سم مسیجنگ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد رجسٹرڈ خاندانوں میں تقسیم کی جا ئے گی ۔ اس فنڈز میں سے ہر خاندان کو 20 ہزار روپے نقد مالی امداد اور راشن الاو نس کے طور پر دئے جا رہے ہیں ۔یہ فنڈز شمالی وزیرستان کے ان خاندانوں میں تقسیم کی جا رہی ہے جن کی ابھی تک اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہوئی ہے ۔عید سے پہلے متاثرین کو اس قسم کی ایک اور قسط مل جائے گی ۔ پی ڈی ایم اے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی مالی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے۔