فیصل آباد، فراڈیے ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں سے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے

پیر 25 مارچ 2024 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) فراڈیے ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں سے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے‘ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، جھنگ بازار پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق امین ٹائون کے رہائشی عرفان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ دبئی‘ عرب امارات میں کاروبار کرتا ہوں اور اس کے واقف کار ملزم ظفر نے کاروبار کیلئے 50لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔

اسطرح فرید ٹائون کے قیوم قدسی نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم مزمل نے کاروبار کرنے کیلئے 55لاکھ روپے کی رقم حاصل کی، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :