نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام:340 طلبا و طالبات کا مطالعاتی دورہ

پیر 25 مارچ 2024 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) سول سکول ‘ شاد باغ‘ لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور نیو سن رائز ہائی سکول‘ چونگی امرسدھو‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ میاں میر صاحب‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گلشن راوی‘ لاہور اور دی پروگریسو گروپ آف سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد340تھی۔