پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ بدھ کو منایا جائے گا

پیر 25 مارچ 2024 22:03

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ بدھ کو منایا جائے گا۔تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کوناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایاشیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھی تھیٹر کا آغاز انتہائی شاندار تھا آغا حشر کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے اس حوالے سے بہت نام کمایا۔دور حاضر میںفلمی کلچر اور نجی ٹی وی چینلز کی یلغار میں تھیٹر کو زندہ رکھنادل گردے کا کام ہے آج کل تھیٹروں میں ڈراموں کی بجائے کامیڈی سے کام چلایا جارہا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو تھیٹروں تک لانے کیلئے سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جائیں جو کہ کسی جہاد سے کم نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :