خیبرپختونخواہ حکومت کا پشاور بی آر ٹی کی توسیع دینے کا فیصلہ
پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ
پیر 25 مارچ 2024 23:50
(جاری ہے)
اجلاس میں پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف امور اور تجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوام کی سہولت کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جملہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں مفت وائی فائی سروس کو دوسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور شہر کی تزئین و آرائش کے لئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک مفصل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سڑکوں کے اطراف لگے کھمبوں پر خوبصورت اور دلکش گملے نصب کرکے ان میں مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں اور شہر کی تزین و آرائش کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو پائیدار ہوں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ شہر میں فلائی اوورز اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں اور ان نقش و نگار میں صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس مقصد کے لئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مستقبل میں کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے پی سی ون میں بیوٹیفیکیشن کو بطور لازمی جز شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو اور ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی اور کارپیٹنگ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.