ڈپٹی کمشنر چمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغازکردیا

منگل 26 مارچ 2024 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر موجود ڈی ایچ او ڈاکٹر ایمل مندوخیل، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید خان، ڈی ایس ایم ضیاءخان، ابراھیم خان، اشرف خان نے بھی بچوں کو انسداد پولیو مہم کے آغاز کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر ڈی سی چمن نے پولیو ٹیموں لیویز و پولیس فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی غفلت، لاپرواہی اور سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،تمام علاقوں میں پولیو کے قطرے پانچ سال تک کے بچوں کو ضرور پلائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری ملک کی طرح یہ حکومت بلوچستان اور ضلع چمن کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر حال میں پلائے جائیں، مہم کے دوران لیویز فورس ارد گرد افراد پر کھڑی نظر رکھیں ضرورت پڑنے پر اچانک پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر جامع تلاشی لی اور تفتیش پوچھ گچھ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیم کے افسران اور اہلکاران کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور لیویز فورس کے افسران و اہلکاران متحرک چاک و چوبند رہیں اور پولیو کی خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام پولیو افسران اور اہلکاران اپنے تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری محنت و لگن اور جانفشانی سے ادا کریں پولیو کی خاتمے کے حوالے سے ہمیں کسی قسم کی مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہیں کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات کی کلیدی اہمیت ہے اسلئے آئندہ نسلوں کو صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں متحرک اور فعال کردار ادا کر کے ایک مہذب اور ترقی یافتہ قوم کا ثبوت فراہم کرنا چاہیے۔