مذہب پر سوالات سے پریشانی نہیں ہوتی، سارہ علی خان

کھانے پینے اور کپڑوں کا انتخاب میرے ذاتی فیصلے ہیں اور اس پر مجھے کسی سے معذرت کرنے کی ضرورت نہیں

منگل 26 مارچ 2024 10:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) بالی وڈ کی نامور اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے مذہبی عقائد سے متعلق پوچھے گئے سوالات سے پریشانی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کھانے پینے اور کپڑوں کا انتخاب ان کے ذاتی فیصلے ہیں اور اس پر انہیں کسی سے معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔سارہ علی خان نے کہا کہ وہ سیکولر ملک کی ایک سیکولر فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور غیر ضروری معاملات پر رائے دینے سے خاموش رہتی ہیں، اگر انہیں کوئی کام غلط لگے تو وہ اس کے خلاف اپنی آواز اٹھانا ضروری سمجھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :