لوریناس کاسیوناس لتھوانیا کے نئے وزیر دفاع مقرر

منگل 26 مارچ 2024 11:22

ولنیئس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) یورپی ملک لتھوانیا کے صدر گیتانس نوسیدا نے لوریناس کاسیوناس کو نیا وزیر دفاع مقرر کر دیا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات گزشتہ روز صدارتی دفتر نے بتائی۔

(جاری ہے)

بالٹک نیوز سروسز نے رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم انگریڈا سیمونیٹ نے لوریناس کاسیوناس کو گزشتہ ہفتے وزیر دفاع ارویڈاس انوساسکا کی جگہ نامزد کیا تھا، جنہوں نے وزیر اعظم کی درخواست پر استعفیٰ دیا ۔

وزیر اعظم کے مطابق ارویڈاس انوساسکا اہم قومی دفاعی امور جن میں بھرتی میں اصلاحات، دفاعی فنڈنگ کے اضافی ذرائع کی تلاش اور فعال فوجی ذخائر کی توسیع کے حوالے سے امور پر بہت زیادہ غیر فعال تھے اس لئے مستعفی ہو گئے۔ لتھوانیا میں وزیر اعظم کی درخواست پر صدر کے ذریعہ وزیروں کا تقرر اور برطرف کیا جاتا ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :