رمضان اب تک 80 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے،سعودی میڈیا

رمضان المبارک میں غیرملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد مدینہ منورہ بھی پہنچ رہی ہے ،رپورٹ

منگل 26 مارچ 2024 12:55

رمضان اب تک 80 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے،سعودی میڈیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ کرنے والے بیرون ملک سے پہنچے جن میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

رمضان المبارک میں غیرملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد مدینہ منورہ بھی پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ اور حکام مقدس مقامات پر آنے والوں کو بہترین سہولیات دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔