راولپنڈی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث5 ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 13:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکلیں،نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے 4رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکر کے چوری شدہ6موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے برآمدکئے۔

(جاری ہے)

گرفتا رملزمان میں وسیم اکرم، رفاقت، وقاص اور عنصر شامل ہیں،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔دریں اثنا ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم احسن کو گرفتار کر کے طلائی زیورات، مسروقہ رقم15ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارو اقعی سزادلوائی جائے گی۔