نو مئی مقدمات ، ڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے عدالت میں طلب

منگل 26 مارچ 2024 13:13

نو مئی مقدمات ، ڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان فرد جرم عائد کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9مئی کے واقعات میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،شیر پائو پل کے قریب اشتعال انگیز تقاریر اور عوام کو جلا ئوگھیرائو پر اکسانے سمیت دیگر پانچ مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے منگل کوکیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے مسلم لیگ ن ہائوس اور شیر پائو پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت پانچ مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔عدالت نے ہمراہی ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔