اٹک پولیس نے بجلی چور گرفتار کر لیا

منگل 26 مارچ 2024 15:41

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اٹک پولیسنے بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی او جنڈ نے تھانہ جنڈ پولیس کو اطلاع دی کہ شیر خان ولد حاجی احمد واپڈا کی میں تار سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے اطلاع پر تھانہ جنڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم شیر خان ولد حاجی احمد سکنہ جنڈ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔\378