ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 15:43

ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے اس سے طلائی زیورات، مسروقہ رقم15ہزار روپے، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی، ملزم سے طلائی زیورات، مسروقہ رقم15ہزار روپے، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزم سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارو اقعی سزادلوائی جائے گئی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378

متعلقہ عنوان :