صادق آباد پولیس کی کارروائی 04رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 15:43

صادق آباد پولیس  کی کارروائی    04رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 04رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرکے ان سے چوری شدہ06موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 01لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 04رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتا رملزمان میں وسیم اکرم، رفاقت، وقاص اور عنصر شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ06موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 01لاکھ روپے برآمد ہوئے،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا، ایس پی راول کا کہناتھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :