Live Updates

وزیر اعلی کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب

منگل 26 مارچ 2024 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہواہے۔اجلاس میں پہلی سی ایم پنجاب پنک گیمز2024 کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی،خواتین میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،خواتین زیادہ سے زیادہ پنک گیمز میں شرکت کریں تا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطا الرحمن نے شرکت کی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات