پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے ،ڈپٹی کمشنر

منگل 26 مارچ 2024 16:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے ہم سب کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے انشاء اللہ بہت جلد پورا پاکستان پولیو فری ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وراءچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،عمائدین علاقہ ،صحافیوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ا س پولیو مہم میں 6لاکھ 52ہزار 255بچو ں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں 141فکسڈ ٹی میں ،66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور 2ہزار 564موبائل ٹی میں اس قومی مہم میں اپنے خدمات سر انجام دیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدائیت کی کہ 25مارچ تا 29مارچ تک جاری رہنے والی مہم میں کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے جبکہ میں خود اس مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :