پشاور، پولیس کا شہری پرہاکی سے تشدد، ویڈیو وائرل

منگل 26 مارچ 2024 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے شہری پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو ہاکی سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے وائرل ویڈیو سے متعلق کہا کہ ملزم ڈکیتی کے لیے گھر میں داخل ہوا تھا، گھر میں موجود خاتون نے پولیس کو بلایا اور پولیس نیگھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل سکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی ملوث ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔