ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ کی ڈیرہ بگٹی قبائلی رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ

منگل 26 مارچ 2024 16:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے ڈیرہ بگٹی کے حالیہ تصدیق شدہ پولیو کیس کے حوالے سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے معززین قبائلی رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ کی اور پولیو سے متاثرہ خاندان کو شامل کرکے کمیونٹی میں پولیو ویکسین کے بارے میں شعور اجاگرکیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم این اے میاں خان بگٹی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد، ڈاکٹر نجیب مروت (فوکل پرسن بی ایم جی ایف)، ڈاکٹر آفتاب کاکڑ (ٹیم لیڈاین سٹاپ)خالد کاسی اور بہت سے قبائلی، مذہبی، سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے عمائدین اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ تمام شرکانے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا۔

متعلقہ عنوان :