ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

منگل 26 مارچ 2024 17:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے،ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں ایگزیکٹو آفیسر عمر صدیق نے منگل کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اُنھوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری سعید گل اور مختلف برانچوں کے سربراہان بھی مو جود تھے،کھلی کچہری کے دوران شہر یوں کی جانب سے واٹر سپلائی،ٹیکس اور دیگر مسائل پیش کیے گئے،ایگزیکٹو آفیسر نے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کر کے شہریوں کی مکمل داد رسی کی ہدایت کی اور کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ شہریوں کے مسائل اور اُن کے حل کے لیے اپنی تمام کوشیشں بروئے کار لا رہا ہے،ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :