کراچی :ناظم آباد چار نمبر سیوریج مسائل کا گڑھ بن گیا

بلدیاتی نمائندے فوری ایکشن لیں اور علاقے کو صاف کرائیں، علاقہ مکین

منگل 26 مارچ 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ناظم آباد چار نمبر سیوریج مسائل کا گڑھ بن گیا، رضیہ سینٹر سے فائیو اسٹار سی این جی تک کا علاقہ سیوریج کے پانی سے بھرا ہوا ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد شکایات کے با وجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ صفائی نہیں کر رہا ہے ، رمضان المبارک میں شہریوں کا نماز پڑھنا بھی مشکل ہو گیا ہے، سونا چاندی لان میں دورہ تراویح کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بلدیاتی نمائندے فوری ایکشن لیں اور علاقے کو صاف کرائیں، سیوریج کے پانی سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے اہلیان علاقہ نے کہا کہ سیوریج مسائل حل کئے جائیں ، عید سے قبل صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے، ماہ مقدس میں صفائی نہ ہونا بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔