ض*حلقہ انتخاب میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جمال رئیسانی

ّ سریاب کے علاقے کے عوام کو پچھلے ادوار میں نظر انداز کر دیا گیا تھا ، رکن قومی اسمبلی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب میں عوام کو صحت اور معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سریاب کے علاقے کے عوام کو پچھلے ادوار میں نظر انداز کر دیا گیا تھا لیکن ان کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النیان میڈیکل کمپلیکس اور گورنمنٹ نواب اکبر خان بگٹی ہائی سکول سریاب مل کے دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النیان میڈیکل کمپلیکس میں ٹراما سینٹر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے کیونکہ کوئٹہ ? مستونگ روڈ، کوئٹہ , سبی روڈ اور کوئٹہ سے متصل دیگر اضلاع کے مریض اسانی سے اس ہسپتال تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ان شاہراہوں پر حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ہسپتال کے خراب شدہ ایم ار ائی مشین کی مرمت کے لیے وہ خود وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بکٹی سے بات کریں گے اور مشین کی مرمت کے لیے مطلوبہ فنڈ کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کوئٹہ اور دیگر اضلاع سے انے والے مریضوں کو ایم ار ائی کی سہولت میسر ہو سکے۔

انہوں نے کہا شعبہ طب کی ٹھوس بنیادوں پر ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے وہ وزیر اعلی سندھ سے رابط کریں گے۔قبل ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ خلیفہ بن زید النیان میڈیکل کمپلیکس ذوالفقار بلوچ نے ہسپتال میں فراہم شدہ سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں ایم این اے نوابزادہ جمال خان ریسانی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم این اے نوابزادہ جمال خان ریسانی نے شیخ خلیفہ بن زید النیان میڈیکل کمپلیکس میں صفائی اور نظم و ضبط کو سراہا۔

ایم این اے جمال خان ریسانی نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ہسپتال کے مسائل تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات کی جا سکے۔ ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پرنسپل گورنمنٹ نواب اکبر خان بگٹی ہائی سکول سریاب مل کو بھی ہدایت کی کہ سکول کو درپیش مسائل کی فہرست تحریری طور پر ان کو پیش کی جائے تاکہ ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں، ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان ریسانی نے علاقے میں فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے مجوزہ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور سریاب روڈ پر وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت لگائے گئے درختوں اور گراسی کا بھی معائنہ کیا اور حکام سے اس کی دیکھ بھال کے لیے بات کی۔